ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پنتھرس سربراہ کی تمام سیکولر، جمہوری اور قو م پرست سیاسی پارٹیوں سے متحد ہونے کی اپیل

پنتھرس سربراہ کی تمام سیکولر، جمہوری اور قو م پرست سیاسی پارٹیوں سے متحد ہونے کی اپیل

Mon, 19 Dec 2016 21:17:13  SO Admin   S.O. News Service

جموں 19دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ نے آج دوپہر یہاں لکھنؤ میں سول سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام سیکولر، جمہوری اورقوم پرست سیاسی جماعتوں سے کشمیر سے کنیا کماری تک اور منی پور سے دوارکا تک پورے ملک کے اتحاد، یکجہتی اور ترقی کیلئے متحد ہونے کی اپیل کی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے جدوجہد آزادی  میں سول سوسائٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سول سوسائٹی کشمیر سے کنیا کماری تک ایک جھنڈے اور ایک آئین کے تحت ملک کو متحد کرنے، اس کی ترقی اور اس کے دشمنوں کے خلاف لڑائی میں ایک مرتبہ پھر اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہاکہ آئندہ برس اترپردیش، پنجاب، اتراکھنڈ اور دیگر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سول سوسائٹی کیلئے چیلنج ہیں اور اس کی پورے ملک کے تئیں ذمہ دار ی بنتی ہے کہ وہ 2017میں آنے والے طوفان میں بھی دنیا میں امن، ہم آہنگی اور بھائی چارہ پھیلانے والوں میں ہندوستان سرفہرست رہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے اعلان کیا کہ پنتھرس پارٹی کی  سول سوسائٹی کی ایک مضبوط ٹیم سڑکوں پر گھوم گھوم کر سماجی اور سیاسی کارکنوں سے بات چیت کرے گی تاکہ ہندستان کشمیر سے کنیا کماری تک متحد، سیکولر، ترقی پسند اور امن پسند ملک کے طورپر متحد رہے۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پنتھرس پارٹی کشمیر سے کنیاکماری تک ایک جھنڈااورایک آئین کے لئے تحریک چلائے گی تاکہ جموں کشمیر کے لوگوں کو بھی باقی ملک اپنے بھائیوں کی طرح تمام بنیادی حقوق مل سکیں اور جموں وکشمیر کے بچوں کو مزیدپیلٹ/گولیاں نہ کھانی پڑیں۔


 


Share: